تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:41

سپریم کورٹ سے اظہار یکجہتی کیلئے وکلاء کا مظاہرہ

اے آر وائی - اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے وکلاء نے سپریم کورٹ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سپریم کورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ وکلاء نے کہا کہ وہ عدلیہ کی آزادی پر آنچ نہیں آنے دینگے۔



وکلا نے حکومت کے رویہ پر شدید تنقید کی اور کہاکہ حکومت عدالتی فیصلوں پر عمل نہ کرکے توہین عدالت کی مرتکب ہورہی ہے۔ اس موقع پر ہائی کورٹ بار کے صدر اشرف گجر نے کہا کہ اب وکلا تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے اور وکلا کا عزم متزلرل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اعلی عدلیہ کا قصور صرف یہ ہے کہ اس نے ملک میں کرپشن کا نوٹس لیا ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.