1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:41
سہیل احمد سیکریٹری نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن تعینات
اے آر وائی - اسلام آباد: وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے نے سہیل احمد کو سیکریٹری نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن تعینات کردیا ہے ۔ سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں سہیل احمد کی نئی تقرری کا حکم دیا تھا جس پر وزیراعظم نے سہیل احمد کو سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ سے ہٹا کر سیکریٹری نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن تعینات کردیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نے حسین اصغر کے تبادلے کے بعد سہیل احمد کو او ایس ڈی بنایا تھا۔