1 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:36
مختلف اداروں کو بجلی کی فراہمی پر 16 فیصد سیلز ٹیکس عائد
آج نیوز - فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے زیرو ریٹ ریجیم سے تعلق رکھنے والے پچیاسی رجسٹرڈ ٹیکسٹائل یونٹس اور دیگر تیار کنندہ اور برآمد کنندہ اداروں کوبجلی کی فراہمی پرسولہ فیصد سیلزٹیکس عائد کردیا ہے۔ ایف بی آر نے اس سلسلے میں دو سیلز ٹیکس جنرل آرڈرز جاری کر دئے ہیں۔ جن کے تحت مزکورہ ادارے آئندہ بجلی کے بل کے ساتھ سولہ فیصد سیلز ٹیکس جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کلکشن کو یقینی بنانے کیلئے چیف کمشنر اور ریجنل ٹیکس آفس سمیت متعلقہ محکموں کو بھی ہدایات جاری کردی ہیں۔