1 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:13
عدلیہ اورپارلیمنٹ میں تصادم نہیں ہوگا،گیلانی
آج نیوز - وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں،عدلیہ اورپارلیمنٹ میں تصادم نہیں ہوگا۔قومی اسمبلی سے خطاب کے دوران وزیر اعظ نے کہا کہ آئین کی تشریح کرناسپریم کورٹ کاکام ہے، این آراو، پی سی او اور کئی فیصلوں کو من و عن قبول کیا،سپریم کورٹ کے تمام فیصلوں پر عملدرآمد کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم تو خود تمام اداروں کے تحفظ کیلئے تیار ہیں،ایک بھی پرموشن نہیں کی جس پر شرمندہ ہونا پڑے۔