تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:5

سیاسی جماعتوں کے تعاون سے امن قائم کرینگے،منظور وسان

اے آر وائی - کراچی : وزیراعلیٰ سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ کراچی سیاسی شہر ہے ایکشن سے مسئلہ حل نہیں ہوگا سیاسی جماعتوں کے تعاون سے امن قائم کرینگے۔



محکمہ داخلہ میں امن وامان کے اجلاس کی صدرات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیس روز میں کٹی پہاڑی ، کے ای ایس سی ، ملیر سمیت دیگر معاملات حل کرائے ۔ ایک جگہ امن قائم ہوتا ہے تو دوسری جگہ لڑائی شروع ہوجاتی ہے میں خود اس صورتحال سے پریشان ہوں کہ آخر لڑائی کیسے کم ہوگی اس کے اسباب پر غور کررہے ہیں ۔



صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں سکیورٹی کیلئے دس ہزار رینجرز وپولیس کے اہلکار عبادات گاہوں ، مساجدو دیگر مقامات پر تعینات کئے جائینگے ۔صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں فقیر طبیعت انسان ہوں ، رمضان میں آہستہ آہستہ جلال آئیگا جس کے بعد ایکشن لیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.