تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:36

رمضان المبارک کا چاند نظرآگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

آج نیوز - پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظرآگیا، کل پہلا روزہ ہوگا۔ مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس آج ہوئے۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوا۔ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت مذہبی امور کے متعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ دوسری جانب خیبرپختون خواہ اور وفاق کے زیر انتظام بعض قبائلی علاقوں میں آج پہلا روزہ ہے۔ پشاور کی مسجد قاسم علی خان میں گزشتہ رات مفتی شہاب الدین کی زیر صدارت علماء کے اجلاس میں چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا تھا۔اجلاس میں چاند کے حوالے سے پانچ مردوں اور ایک خاتون کی شہادت کے علاوہ مردان، میر علی ، اسپین ورسک اور حیات آباد سے شہادتیں موصول ہوئیں۔ مفتی شہاب الدین کا کہنا ہے کہ شریعت میں یہ تمام علاقوں میں ایک ہی دن روزہ کی پابندی نہیں ہے۔ صوبائی حکومت نے مسجد قاسم علی خان کے اعلان کو علماء کا اپنا فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ ہزارہ ڈویژن، ڈی آئی خان، ملاکنڈ ڈویژن اور کوہاٹ سمیت مختلف علاقوں میں آج روزہ نہیں ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.