تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:23

سیاستدانوں کے درمیان اسٹریٹجک مذاکرات ضروری ہیں،عشرت العباد

اے آر وائی - کراچی : گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کے درمیان اسڑیٹجک ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت ہے، ہمیں پاکستان کے لئے طویل مدت سیاسی اور معاشی اسٹریٹجی تیار کرنی پڑے گی، جس کے لیے تمام سیاسی پارٹیوں کو ملکی مفاد میں متفق ہونا پڑے گا۔



یہ بات انہوں نے گورنر ہاؤس میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر عبدالغفور حیدری سے ملاقات میں کہی۔ دونوں رہنماؤں نے جاری سیاسی صورتحال پر گفتگو کی اور پاکستان کو درپیش مختلف چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاستدانوں کے درمیان قریبی ربط اور سیاسی ہم آہنگی کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔



دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور دنیا میں باوقار مقام دلانے کے لیے ضروری ہے کہ تمام سیاستدان مختصر ترین ایجنڈے پر ایک ہوجائے او ملکی مفادات کو ہر چیز پر مقدم بناتے ہوئے نچلی سطح تک ہم آہنگی اور بھائی چاریکو فروغ دیں۔ دونوں رہنماؤن نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سیاسی پارٹیوں کے درمیان ہر سطح پر رابطوں کا موثر نظام ہونا چاہئے اس سے غلط فہمیاں دور کرنے اور گڈ ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرنے میں آسانی ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.