1 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:14
کے پی کے اسمبلی:مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے خلاف تحریک التواء
اے آر وائی - پشاور : خیبرپختونخوا اسمبلی میں روزے کا اعلان کرنے پر مقامی رویت ہلال کمیٹی کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے خلاف تحریک التواء جمع کرادی ہے.
پاکستان مسلم لیگ(ق) کی خاتون رکن نگہت یاسمین اورکزئی کی جانب سے جمع کرائے گئے۔ تحریک التواء میں موقف اپنایا کہ مقامی اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس ایک دن ہی بلانے پر اتفاق ہواتھا لیکن مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے اچانک کمیٹی کا اجلاس طلب کرکے عہد شکنی کی ۔نگہت اورکزیی کا کہنا تھاکہ ملک میں اس وقت اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے لیکن مقامی کمیٹی کے اعلان سے ان کوششوں کو نقصان پہنچا ہے۔