تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:39

بورڈمیں اچھے لوگ آجائیں توٹیم میں واپس آجاؤنگا،آفریدی

آج نیوز - پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہدآفریدی کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کے بیان نے انہیں ہیرو سے زیرو بنادیا، اچھے لوگ جب بورڈ میں آئیں گے ٹیم میں واپس آجاؤں گا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ کچھ لوگوں نے چھپ کر ان پر وار کیااور ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا۔ شاہد آفریدی نے کہا وہ یوٹرن لینے والے شخص نہیں ہیں۔ ورلڈ کپ میں جس طرح بکھری ہوئی ٹیم کو یکجا کیا وہ یادگار رہے گا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری دو ون ڈے میچز میں ٹیم کے انتخاب میں ان کاکوئی کردار نہیں تھا بلکہ کوچ وقار یونس اور مینجر انتخاب عالم نے ٹیم سلیکٹ کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کے الزامات سے انہیں افسوس ہوا۔ اعجاز بٹ کے بیان نے انہیں ہیرو سے زیرو بنادیا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ کہا کہ قوم کی دعاؤں سے اچھے لوگ کرکٹ بورڈ میں آجائیں تو وہ بھی واپس آجائیں گے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف منتخب کردہ ٹیم متوازن نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.