تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:15

عدلیہ سے اظہار یکجہتی کیلئے وکلاء ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر

آج نیوز - عدلیہ سے اظہار یکجہتی کیلئے وکلاء نے اسلام آباد میں شاہراہ دستور پر مظاہرہ کیا،وکلاء نے حکومت کی جانب سے عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرنے کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی کال پر وکلاء نے اعلیٰ عدلیہ سے اظہار یکجہتی کیلئے سپریم کورٹ کے سامنے مظاہرہ کیا۔ شرکاء نے عدالت عظمٰی کے حق اور حکومت کیخلاف نعرے لگائے۔ وکلاء کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرکے حکومت اس ادارے کی توہین کررہی ہے۔ غلط مشیروں نے حکومت اور سپریم کورٹ کو آمنے سامنے لاکھڑا کیا ہے۔ وکلاء نے قانون کی بالادستی کیلئے تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان بھی کیا۔مقررین کا کہنا تھا کہ ماضی میں عدلیہ ہمیشہ حکمرانوں کی باندی رہی ہے تاہم پہلی مرتبہ آزاد عدلیہ وجود میں آرہی ہے اسی لئے یہ کرپٹ حکمرانوں کو قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا واحد قصور یہ ہے کہ اس نے کرپشن پر بااثر شخصیات کیخلاف مقدمات درج کرانے کا حکم دیا تاہم وکلاء برادری عدلیہ پر آنچ آنے نہیں دے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.