تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:5

رمضان المبارک کا آغاز ، نماز تراویح کے روح پروراجتماعات

اے آر وائی - کراچی : ملک بھر میں رمضان المبارک کا آغاز مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ کیا گیا جبکہ تمام مساجد میں نماز تراویح کے روح پروراجتماعات کا آغاز بھی ہوگیا ہے۔ تاہم حکومتی دعوؤں کے باوجود نماز تروایح میں لوڈشیڈنگ کے باعث نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔



رمضان البارک کا چاند دیکھتے ہی لوگوں نے ملکی سلامتی اور مسلم امہ کی بقا کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں۔جبکہ شہر کی چھوٹی بڑی مساجد اور عید گاہوں میں نماز تروایح کے روح پرور اجتماعات کا آغاز ہو گیا ہے۔ نماز تراویح کے موقع پر تمام مساجد میں ایمان افروز مناظر دیکھنے میں آئے۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آغاز پر شہر بھر کی مساجد میں نماز تراویح کے وقت زبردست رش رہا اور لوگ جوق در جوق مساجد میں پہنچے۔ اس موقع پر اہل ایمان نے انہتائی خشوع و خضوع کے ساتھ اللہ رب العزت کے حضور سربسجو ہو کر گناوں سے توبہ اور ملکی سلامتی و امن کی دعائیں بھی مانگیں۔



رمضان المبارک کے لئے وفاقی حکومت کی ہدایت پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔تاہم لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے حکومتی اعلانات کے باوجود نماز تراویح کے درمیان لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ جس سے نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.