تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:56

پولش،وزیرخارجہ کی صدرزرداری سے ملاقات

اے آر وائی - اسلام آ باد : پولینڈ کے وزیرخارجہ روڈوس لاء سی کورسکی نے وفد کے ہمراہ صدرمملکت،آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات کی ۔ اس موقع پرپاک پولینڈ تعلقات اوراقتصادی تعاون کے فروغ پرتبادلہ خیال ہوا۔ صدر نے پولش وفد کویورپی یونین کی صدارت سنبھالنے پرمبارکباددی اوراس امید کااظہارکیا کہ اس اہم موڑپرپاک پولینڈ تعلقات اور یورپی یونین سے طویل المدتی اسٹریٹیجک تعلقات کوفروغ حاصل ہوگا۔



انھوں نے پاک یورپی یونین پانچ سالہ منصوبہ کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کودہشتگردی کیخلاف جنگ کے باعث اقتصادی مشکلات کاسامنا ہے یورپی یونین کے تجارتی پیکیج سے مشکلات کاازالہ ہوسکتا ہے۔ صدر نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف سب سےزیادہ نقصان اٹھایا۔ پاکستان سمجھتا ہے کہ دہشتگردی کامعاملہ کثیرالجہتی ہے جس کیلئے سیاسی مزاکرات اورسماجی اقتصادی ترقی ضروری اقدامات ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.