تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:16

امریکا کولیشن سپورٹ فنڈ کے واجبات ادا کرے، صدرزرداری

آج نیوز - امریکا کولیشن سپورٹ فنڈ کے واجبات ادا کرے، صدر آصف زرداری کا امریکی ایلچی مارک گراسمین سے مطالبہ۔صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا دہشت گردی کیخلاف تعاون کی حدود کا واضح تعین کریں اور کولیشن سپورٹ فنڈ کے بقایا جات جلد ادا کیے جائیں۔امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان مارک گراسمین نے ایوان صدر میں صدر آصف زرداری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف تعاون کی شرائط و ضوابط پہلے سے واضح ہونا چاہئیں۔ اسطرح یکطرفہ کارروائیوں اور ایک دوسرے کے الگ الگ موقف کے منفی اثرات سے بچا جاسکتا ہے۔ صدارتی ترجمان کے مطابق ملاقات میں دہشت گردی کیخلاف جنگ، دو طرفہ تعلقات اور خطے کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر زرداری نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات باہمی احترام اور باہمی اعتماد کے رشتے کے تحت طویل المیعاد ہونا چاہیں۔امریکا اپنے ذمے کولیشن سپورٹ فنڈ کے واجبات ادا کرے۔ پاکستانی مصنوعات کو اپنی منڈیوں میں آسان رسائی فراہم کرے۔ مارک گراسمین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تجاویز کا کھلے طور پر جائزہ لیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.