2 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:17
کراچی: مزید 5 افراد قتل، 150 موٹرسائیکلیں نذرآتش
آج نیوز - کراچی میں قتل وغارتگری اور تشدد کے واقعات جاری ہیں۔ آج مزید پانچ افراد قتل کردیئے گئے۔ دو روز میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد تینتیس ہو گئی۔ ابوالحسن اصفہانی روڈ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوگئے۔ جن میں سے دو افراد اسپتال میں دم توڑ گئے۔ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ہی نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے منور نامی نوجوان کو قتل کردیا۔ اورنگی ٹاوٴن سے دو بوری بند لاشیں ملی ہیں۔ نیو کراچی، لیاری، عزیز بھٹی پارک اورکورنگی میں فائرنگ سے پانچ ہلاک ہوگئے۔ ناظم آباد سے دو افراد کی بوری بند لاشیں برآمد ہوئیں۔ گزشتہ روزپاک کالونی، بلدیہ پانچ نمبر، گلستان جوہر، لانڈھی، کورنگی اور نارتھ ناظم آباد نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل سمیت آٹھ افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ خدا کی بستی میں نامعلوم افراد نے چار گاڑیاں اور کئی گھر جلا دئے۔ سولجر بازار اور گارڈن میں بھی چار گاڑیاں اور، اورنگی ٹاون میں مسافر بس نذر آتش کردی گئی۔ گلشن معمار کے قریب احسن آباد انڈسٹریل زون میں نامعلوم افراد نے ایک فیکٹری کے باہرکھڑی ڈیڑھ سو سے زائد موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی۔