2 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:24
الطاف حسین کا صدر، وزیراعظم کو خونریزی رکوانے کیلئے 48 گھنٹے کا نوٹس
آج نیوز - متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ اڑتالیس گھنٹوں میں کراچی میں خون کی ہولی بند نہ کرائی گئی تو شہری اپنی حفاظت کرنے میں آزاد ہوں گے۔ لندن سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیہ میں الطاف حسین نے کراچی میں قتل و غارت گری کی مذمت کی اور صدر اور وزیراعظم کو اڑاتالیس گھنٹوں کا نوٹس دیتے ہوئے کہا کہ اگر شہر میں قتل کو غارت گری نہ روکی گئی تو شہری اپنی حفاظت کیلئے آزاد ہوں گے۔ جس کی تمام تر ذمہ داری حکمرانوں پر ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ امن پسندی کے باوجود دہشتگردوں کے حملے جاری ہیں، ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے۔ وقت فیصلہ کرے گا کہ باطل کا غلبہ ہوتا ہے یا حق کا بول بالا ہوتا ہے۔