2 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:48
اسامہ کمپاؤنڈ پر حملے کی مزید تفصیلات منظرعام پر آگئیں
آج نیوز - امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن تک پہنچنے کیلئے سی آئی اے نے سرنگ کھودنے کا منصوبہ بھی بنایا، لیکن زیر زمین پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث منصوبہ ترک کردیا گیا۔اسامہ کمپاوٴنڈ پر حملے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسامہ تک پہنچنے کیلئے کئی منصوبے بنائے گئے۔ اسامہ کمپاوٴنڈ پر بمباری کا منصوبہ بھی بنایا گیا، ٹیم کے بعض ارکان ایبٹ آباد بھی آئے۔ لیکن اسامہ تک کامیابی سے پہنچنے کی صورت نہ بن سکی۔ کیونکہ اسامہ کو ہلاک کرنے کی واضح ہدایات تھیں۔ بالآخر صدر براک اوبامہ نے فضائی حملہ کی اجازت دے دی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسامہ کو سینے اور سر میں گولیاں ماری گئیں۔ اسامہ کی میت سعودی عرب کو دینے کی پیشکش کی گئی لیکن سعودی عرب کے انکار پر لاش سمندر برد کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اسامہ کمپاوٴنڈ پر حملہ کرنے والے فوجیوں کے ناموں کو خفیہ رکھا گیا ہے۔ کبھی کسی کو معلوم نہیں ہوسکے گا کہ اسامہ پر فائرنگ کس فوجی نے کی۔ یہاں تک کہ ٹیم سے ملاقات میں صدر اوباما نے بھی یہ سوال نہ کیا کہ امریکا کے سب سے بڑے دشمن کو کس نے ختم کیا۔