2 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:56
سفارتی عملے کی نقل و حرکت: امریکا کی جوابی اقدام کی دھمکی
آج نیوز - امریکا نے دھمکی دی ہے کہ اسلام آباد نے سفارتی عملے کی نقل وحرکت پر پابندی ختم نہ کی تو پاکستانی سفارتی عملے پر بھی سفری پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستان کو بتادیا گیا ہے کہ اوباما انتظامیہ پاکستانی سفارتکاروں کے خلاف جوابی اقدام کے طور پر پابندیاں عائد کر سکتی ہے۔ جبکہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے اس خبر پر تبصرے سے گریز کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے سفارتکاروں پرعائد سفری پابندیاں اٹھانے کے معاملے پر پیشرفت ہورہی ہے۔ مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے امریکی سفارتکاروں کو اسلام آباد سے پشاور جانے سے روک دیا گیا تھا۔ جس پرامریکا نے پاکستان کو تشویش سے آگاہ کیا۔ لیکن اب پابندیاں اٹھانے کے معاملے پر پیشرفت ہورہی ہے۔