2 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:12
امریکی سفارتکاروں کی نقل و حرکت پر پابندی نہیں لگائی، حنا ربانی
آج نیوز - وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ امریکی سفارتکاروں پر پاکستان میں نقل و حرکت پر خصوصی پابندی نہیں لگائی گئی۔ پولینڈ کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین پاکستانی مصنوعات کی زیادہ سے زیادہ رسائی یقینی بنانے کی کوششیں جاری رکھے گی۔ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان دفتر خارجہ میں باضابطہ مذاکرات ہوئے۔ حنا ربانی کھر اور روڈوسلا کروسکی نے اپنے اپنے وفود کی قیادت کی۔ دونوں وزراء خارجہ نے میڈیا بریفنگ میں باہمی تجارتی و معاشی تعلقات کو فروغ دینے کا اعادہ کیا۔ ایک سوال پر حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان کے مختلف حصوں میں اینے جانے کیلئے کسی قومیت کے سفارتکاروں پر خصوصی پابندی عائد نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان یورپی ممالک کے ساتھ امداد کی بجائے تجارت چاہتا ہے۔ پولینڈ کے وزیر خارجہ روڈوسلا کروسکی نے کہا کہ پاکستان عالمی دہشت گردی کیخلاف ایک اہم حل ہے۔ دہشتگردی کیخلاف پاکستان ناکام ہونا برداشت نہیں کر سکتا، پاکستان کو ہر صورت میں کامیاب ہونا ہے۔