2 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:57
امن کیلئے کسی بھی ایکشن سےگریزنہیں کرینگے،رحمن ملک
اے آر وائی - کراچی:وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں امن وامان کی بحالی کےلئے کسی بھی ایکشن سےگریزنہیں کرینگے۔ انھوں نے شہرکی فضائی نگرانی کا بھی حکم دیدیا ہے ۔
اسلام آباد سے کراچی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےانہوں نےکہا کہ حکومت کراچی کےعوام کومایوس نہیں کریگی ۔ انہوں نے شہریوں سے صبروتحمل اور پرامن رہنے کی اپیل کی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ امن کے دشمن ظالم درندوں کے خلاف عوام کارروائی ہوتے ہوئے دیکھیں گے۔