2 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:19
امریکی ایوان نمائندگان: قرض کی حد میں اضافے کا بل منظور
آج نیوز - امریکی ایوان نمائندگان نے قرض کی حد میں اضافے کا بل منظور کرلیا۔ امریکی سینیٹ میں بل پر ووٹنگ آج ہوگی۔ ایوان نمائندگان میں رائے شماری کے دوران دو سو انہتر ارکان نے بل کے حق میں جبکہ ایک سو اکسٹھ نے مخالفت میں ووٹ دیئے۔ معاہدے کے پہلے حصے کے مطابق آئندہ دس سال کے دوران بجٹ خسارہ میں ایک کھرب ڈالر کی کٹوتی کی جائے گی۔ معاہدے کی ایوان نمائندگان کے ساتھ ساتھ سینیٹ سے منظور بھی ضروری ہے۔ یہ معاہدہ، وائٹ ہاؤس، ری پبلیکن اور ڈیموکریٹس کے درمیان ہے۔