تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:48

بجلی ایک روپے چار پیسے فی یونٹ مہنگی

آج نیوز - رمضان المبارک کے پہلے دن ہی عوام کو بجلی کا جھٹکا۔ نیپرا نے قیمت ایک روپے چار پیسے فی یونٹ بڑھادی۔ وصولی جون سے ہوگی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے چار پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے جس کا اطلاق یکم جون سے ہوگا اور یہ اضافہ آئندہ ماہ کے بجلی کے بل میں لگ کر آئے گا۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ جون کی فیول ایڈجسمٹ کیلئے کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق بجلی کی تقسیم کار آٹھ کمپنیوں پر ہوگا۔ کمپنیوں نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے تیرہ پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز دی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.