تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:54

عید پر اسپیشل ٹرینیں چلانے کا پروگرام کھٹائی میں پڑ گیا

آج نیوز - بحران سے نڈھال ریلوے کا عید پر اسپیشل ٹرینیں چلانے کا پروگرام بھی کھٹائی میں پڑ گیا۔ جس سے پردیسیوں کی عید کی خوشیاں ماند پڑتی دکھائی دیتی ہیں۔ ماضی میں عیدین کے موقعے پر پاکستان ریلوے مسافروں کے اضافی رش کے پیش نظر اسپیشل ٹرینیں چلاتا رہا ہے۔ گزشتہ سال عید الفطر اور عیدالاضٰحی کے موقع پر پانچ پانچ اضافی ٹرینیں چلائی گئیں۔ اس سال بحران کے پیش نظر ماہ رمضان میں اضافی ٹرینوں کا انتظام مشکل دکھائی دیتا ہے۔ حکام کے مطابق ٹائم ٹیبل کی ایک سو نوے ٹرینوں کی بروقت آمدورفت کو یقینی بنانا ہی غنیمت ہے۔ مسافروں کی اکثریت نے اضافی گاڑیوں کی بندش کو متوسط طبقے کی عید کی خوشیاں چھینے کے مترادف قرار دیا۔ انکا کہنا تھا کہ اس سے پردیس میں رہنے والوں کیلئے خاندان کے ساتھ تہوار منانا ناممکن ہو جائے گا۔ عید اسپیشل ٹرینیں نہ چلیں تو کاروبار اور روزگار کے سلسلے میں دور دراز شہروں میں رہنے والے ہزاروں افراد اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے سے محروم ہوسکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.