2 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:9
بھارت کیخلاف کامیابی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے، اسٹراس
آج نیوز - انگلینڈ کے کپتان اینڈریو اسٹراس نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی ٹیم کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے۔ ناٹنگھم ٹیسٹ میں بھارت کو تین سو انیس رنز کے بھاری مارجن سے زیر کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اینڈریو اسٹراس نے کہا کہ مہمان ٹیم دو مواقعوں پرمیچ جیتنے کیلئے فیورٹ تھی لیکن ان کے کھلاڑیوں نے زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے نتیجہ انگلش ٹیم کے حق میں کردیا۔ دوسری جانب بھارتی ٹیم کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ نے ان سے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرکے میچ میں کامیابی حاصل کی۔ ناٹنگھم ٹیسٹ میں فاسٹ بالر ظہیر خان کی کمی شدت سے محسوس ہوئی۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ دس اگست سے برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔