تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:25

حکومتی قرضے اکتیس ارب روپے سے تجاوز کر گئے

آج نیوز - رواں مالی سال کے ابتدائی تئیس دنوں میں حکومتی قرضے اکتیس ارب روپے سے تجاوز کر گئے۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق یکم سے تیئیس جولائی دو ہزار گیارہ تک حکومت نے بینکنگ سیکٹر سے مجموعی طور پر اکتیس ارب ستتر کروڑ روپے کے قرضے حاصل کئے۔ اس میں سے بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لئے ستائیس ارب بہتر کروڑ روپے حاصل کئیے گئے۔ جس میں سے مرکزی بینک کو بانوے کروڑ چالیس لاکھ روپے واپس کئے گئے جبکہ شیڈولڈ بینکوں سے لئیے گئیے قرضوں کا حجم اٹھائیس ارب چونسٹھ کروڑ روپے سے بڑھ گیا۔ دوسری جانب جولائی کے تئیس دنوں میں حکومت نے کموڈٹی آپریشنز کے زریعے چار ارب نو کروڑ روپے کا قرضہ لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.