2 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:25
افغانستان: قندوز میں خودکش حملہ، چار سیکورٹی گارڈ ہلاک
آج نیوز - افغان صوبے قندوز میں خودکش حملے کے دوران چار سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہوگئے۔ خودکش بمباروں کا نشانہ صوبہ قندوز کا گیسٹ ہاوٴس تھا۔ گیسٹ ہاوٴس میں غیر ملکی آتے جاتے رہتے تھے۔ علی الصبح ایک حملہ آور نے گیسٹ ہاوٴس کے گیٹ کے قریب کھڑی گاڑی میں بم دھماکا کیا۔ جس کے بعد دو حملہ آور عمارت میں داخل ہوگئے۔ اس دوران ان کی وہاں موجود افغان سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سے جھڑپ بھی ہوئی۔ حملہ آوروں نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔ جس سے چار سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والے گارڈز جرمن کمپنی کے ملازم تھے۔ حملے میں پولیس اہلکار سمیت دس افراد زخمی ہوئے۔ طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔