تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:45

کراچی:پرتشددواقعات،مزید10 افرادہلاک

آج نیوز - وزیر داخلہ رحمان ملک، پولیس اور رینجرز سمیت سب بے بس،کراچی میں قتل وغارتگری اور پر تشدد کے واقعات جاری ہیں۔ آج مزید دس افراد قتل کردیئے گئے۔ملک کے سب سے بڑے شہر اورتجارتی مرکز میں دو روز میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اڑتیس ہو گئی۔ ڈبل سواری پر پابندی، ایف سی کی تعیناتی، رینجرز کے اضافی اختیارات اور رحمان ملک کی موجودگی بھی کراچی میں امن قائم نہ کرسکی۔ ماڑی پور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے رحیم داد نامی شخص کو ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔ نارتھ ناظم آباد شپ اونر کالج کے قریب فائرنگ سے نیازخان ہلاک ہوا۔ تیسر ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار حبیب الرحمان کو قتل کردیا گیا۔ اورنگی ٹاؤن بلاک ایل میں ایدھی سینٹر کے قریب فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا گیا۔ لانڈھی نمبرچھ میں اٹھائیس سالہ نامعلوم نوجوان کی تشدد شدہ لاش ملی ہے۔ گولیمار چورنگی کے قریب کار سے بوری بند لاش ملی ہے۔ سرجانی ٹاؤن عبداللہ گوٹھ میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.