تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:8

قومی اسمبلی میں کراچی کی صورتحال پرارکان کااظہارتشویش

اے آر وائی - اسلام آباد : قومی اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے کراچی کی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے شر پسندوں کے خلاف عملی اقدامات کر نے کا مطالبہ کیا جبکہ ایم کیو ایم نے ایوان سے علامتی واک اوٹ کیا۔



بحث میں حصہ لیتے ہوئے ن لیگ کے رانا تنویر نے کہا کہ ملکی حالات کی خرابی کے باوجود حکمرانوں کا یہ کہنا کہ انہیں کوئی نہیں نکال سکتا سمجھ سے بالا ہے ایم کیو ایم کے حیدر عباس رضوی نے کہا کہ کراچی میں لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا جا رہا ہے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ نہیں بلکہ قتل عام ہو رہا ہے.



انہوں نے کہا کہ کراچی کو کچھ ہوا تو اس کے براہ راست اثرات پاکستان پر ہوں گے۔ آفتاب شیر پاو نے کہا کہ کراچی میں انتطامیہ کی اوور ہالنگ کی ضرورت ہے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکمرانوں کی ہر قیمت میں اقتدار مین رہنے کی خواہش نے کراچی کے حالات کو خراب کیا ہے انہوں نے کراچی اور بلوچستان کے حقائق معلوم کر نے کے لیئے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.