تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:21

آزاد کشمیر:نئی اٹھارہ رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا

آج نیوز - آزاد کشمیرکی نئی اٹھارہ رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا، ایم کیو ایم کے ارکان کابینہ میں شامل نہیں ہوئے۔وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید اور پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل جہانگیر بدر بھی تقریب حلف برداری میں موجود تھے۔ کابینہ میں شامل کئے جانے والوں میں چوہدری لطیف اکبر،پرویز اشرف، علی شان سونی، افسرشاہد، عبدالماجد خان، مطلوب انقلابی،سردارجاوید ایوب، سید فاضل نقوی، چوہدری رشید، میاں عبدالوحید، سردار قمر زمان، راجہ فیصل راٹھور، اختر حسین ربانی، جاوید اقبال، چوہدری، ارشد،اظہرگیلانی، عبدالسلام بٹ اور چوہدری اکبر ابراہیم شامل ہیں ان وزرا کو قلمدان بھی سونپ دئیے گئے۔ آزادکشمیرکابینہ میں کسی خاتون رکن اسمبلی کو نمائندگی نہیں دی گئی جبکہ ایم کیو ایم کے منتخب ارکان نے حلف اٹھانے سے انکار کردیا ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر طاہر کھوکر کا کہنا تھا کہ جب تک مرکزی حکومت کراچی کے واقعات اور دیگر قومی ایشوز پر متحدہ کی قیادت کے تحفظات دور نہیں کرتی آزاد کشمیر کابینہ میں شامل نہیں ہوں گے۔ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے میڈیا کو بتایا کہ ایم کیو ایم سمیت تمام جماعتوں سے رابطے کررہے ہیں اور انہیں کابینہ میں شامل کرنے کے لئے مشاورت کا عمل جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.