تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:21

صدر نے کراچی کی صورتحال پر اجلاس طلب کر لیا

اے آر وائی - کراچی : کراچی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر غور کیلئے صدرمملکت آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کے صوبائی وزراء کو بدھ کے روز اسلام آباد طلب کرلیا ہے ۔ ایوان صدر میں صدر کی صدارت پیپلزپارٹی کے صوبائی وزراء کا اجلاس ہوگا جس میں کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر اہم فیصلے متوقع ہیں ۔



وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، وفاقی وزیر رحمان ملک اور صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان کراچی کی صورتحال پر صدر کو بریفنگ دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کی صورتحال پر جو سیاسی سطح پر رابطے کئے گئے ہیں اس سے بھی صدر کا آگاہ کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.