تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:24

چاند کافیصلہ سعودی عرب کیساتھ کیاجائے تو تنازعہ ختم ہوسکتاہے،میاں افتخار

آج نیوز - خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ اگر رمضان اور عید کے چاند کا فیصلہ سعودی عرب کے ساتھ کیا جائے تو تنازعہ ختم ہوسکتا ہے۔ صوبائی کابینہ کا اجلاس وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی کی زیر صدارت ہوا اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں میاں افتخار حسین نے بتایا کہ ایگزیکٹو مجسٹریسی نظام کی بحالی کے لئے وفاق کو تجاویز بھیج دی ہیں۔ عملدرآمد نہ ہوا تو آئندہ اجلاس میں بل پاس کرلیا جائے گا۔ فنی تعلیمی پروگرام کے لئے تیس کروڑ روپے جاری کردیئے گئے ہیں۔ رجسٹرار اور دیگر عدالتی اہلکاروں کی تربیت کیلئے جوڈیشل اکیڈمی کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ کابینہ نے علاقائی زبانوں کی ترویج و تدریس کے لئے اتھارٹی کے قیام کی بھی منظوری دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.