3 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:3
ایم کیو ایم کراچی میں فوجی آپریشن کی حمایت کرے، اے این پی
آج نیوز - ترجمان اے این پی کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ سیاسی اثر و رسوخ رکھتی ہے۔ کراچی میں فوجی آپریشن کے لیے متحدہ اے این پی کے مطالبے کی حمایت کرے۔ اے این پی کی جانب سے جاری کردہ اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ الطاف حسین کی جانب سے عوام کو ایک ماہ کا راشن جمع کرنے کے بیان سے عوام میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا ہے۔ شہر میں بسنے والی تمام قومیتوں کو نسل کشی اور جبر کا سامنا ہے۔ شہر میں دہشتگردی کے ستائے عوام مزید مہم جوئی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ مٹھی بھر شرپسندوں کے خلاف یکجہتی کی ضرورت ہے۔