تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:9

صدر زرداری نے سندھ کے وزراء کا اجلاس آج طلب کر لیا

آج نیوز - صدر زرداری نے سندھ کے وزراء کا اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کرلیا۔ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور قیام امن پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ حکومتی دعوؤں اور وزراء کی یقین دہانیوں کے باوجود کراچی میں موت کے سوداگر اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ با اثر قاتلوں کے سامنے پولیس رینجرز، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور حکومت بے بس دکھائی دے رہی ہے۔ اس صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے صدر زرداری نے آج اسلام آباد می اہم اجلاس طلب کیا ہے۔ جس میں سندھ کے وزیرداخلہ منظور وسان سمیت دیگر وزراء شریک ہوں گے اور کراچی میں قیام امن کے امکانات پر غور کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.