تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:19

سحری اور افطارمیں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

آج نیوز - ملک بھر میں وعدوں اور دعوؤں کے باوجود سحری اور افطارمیں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ جس سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں سحری کے اوقات میں بجلی بند رہی۔ لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا بلاک چودہ، ناگن چورنگی، نئی کراچی الیون ای، احسن آباد سمیت مختلف علاقوں میں بجلی بند رہی۔ پشاور کے مختلف علاقوں میں بھی کئی گھنٹوں تک بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی۔ جبکہ زیارت میں سحری کے دوران گیس کی بندش سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.