3 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:36
عدلیہ کے فیصلوں پر عملدرآمد میں تاخیر افسوسناک ہے، نوازشریف
آج نیوز - مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں عدلیہ آزاد ہے مگر اس کے فیصلوں پر عملدرآمد میں تاخیری حربے استعمال کرنا افسوس ناک ہے۔ رائیونڈ میں اپنی رہائش گاہ پر سابق چیف جسٹس سعید الزمان صدیقی سے ملاقات میں نواز شریف نے کہا کہ آمر کے دور میں پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کرنے والے ججز کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ ملکی استحکام میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اس کے کام میں مداخلت نہیں کرنا چاہئے اور عدالتی فیصلوں کو من و عن تسلیم کیا جائے۔ ترجمان کے مطابق سعید الزماں صدیقی نے عدلیہ کی بحالی میں مسلم لیگ ن کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے لیگی قائد کو اپنی نئی تصنیف بھی پیش کی۔