تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:40

نواز شریف عدلیہ کارڈ استعمال کرنے کی کوشش نہ کریں، راجہ ریاض

آج نیوز - پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ نواز شریف عدلیہ کے ذریعے جمہوریت اور اداروں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن وہ کامیاب نہیں ہوں گے۔ لاہور میں پنجاب اسمبلی کے کیفے ٹیریا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو جسٹس جاوید اقبال کی اس بات کو ذہین میں رکھنا چاہیے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت عدلیہ سے تعاون کررہی ہے، نواز شریف عدلیہ کارڈ استعمال کرنے کی کوشش نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اعلان کیا تھا کہ رمضان المبارک میں لوگوں کو ریلیف دیا جائے گا لیکن پہلے ہی دن حالات اس کے برعکس ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.