3 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:52
کے ای ایس سی کو آئل اور گیس کی فراہمی شروع
آج نیوز - پاکستان اسٹیٹ آئل اورسوئی سدرن گیس کمپنی نے کے ای ایس سی کو آئل اور گیس کی فراہمی شروع کردی۔رمضان میں رات ڈیڑھ سے صبح ساڑھے آٹھ بجے تک لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ پاکستان اسٹیٹ آئل حکام کے مطابق ماہ رمضان میں عوام کو لوڈ شیڈنگ سے محفوظ رکھنے کیلئے کے ای ایس سی کو اضافی آئل فراہم شروع کردیا گیا۔ یکم رمضان کو پی ایس او نے تین ہزارایم ٹی ایس آئل فراہم کیا۔ جس میں بارہ سو نارمل جبکہ بقیہ لوڈ مینجمنٹ پروگرام کے تحت فراہم کیا گیاہے۔ دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی نے بھی کے ای ایس سی کویومیہ دو سو ملین مکعب کیوبک فٹ گیس کی فراہمی کی تصدیق کی ہے۔ کے ای ایس سی حکام کے مطابق آئل اورگیس کی فراہمی کے ساتھ ہی لوڈشیڈنگ میں کمی کر دی جائے گی، رمضان میں رات ڈیڑھ بجے سے صبح ساڑھے آٹھ بجے تک کوئی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی جبکہ صنعتی علاقے اورکم نقصان والے رہائشی علاقے لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہوں گے۔