3 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:8
وائٹ ہاؤس کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہونیوالا شخص گرفتار
آج نیوز - وائٹ ہاؤس کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہونے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی دیوار پھلانگنے والے شخص کو سیکرٹ سروس ایجنٹس نے پکڑ لیا۔ جسے بعد میں پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ گرفتار شخص، سیاہ فام تھا، جسے حراست میں لینے کیلئے پولیس کی متعدد گاڑیاں وائٹ ہاؤس کے دروازے پر آ پہنچیں۔ واقعہ کے بعد میڈیا کو وائٹ ہاؤس کے لان سے ہٹادیا گیا۔ پولیس کے گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ گرفتاری کے حوالے سے میڈیا کو کچھ نہیں بتایا گیا۔ وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرے معمول کی بات ہے۔ معلوم نہیں ہوسکا کہ دیوار پھلانگنے والا شخص احتجاج کرنے والا تھا یا کوئی اور۔