تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:11

مصر: حسنی مبارک کیخلاف مقدمہ کی سماعت آج سے شروع ہو گی

آج نیوز - مصرکے معزول صدرحسنی مبارک کے خلاف مقدمہ کی سماعت آج سے شروع ہورہی ہے۔ حسنی مبارک پرمظاہرین کے قتل عام اور دیگر جرائم کے الزامات ہیں۔ گیارہ فروری کوحسنی مبارک نے مصرکے اقتدار سے ہاتھ دھوئے تھے، تب سے حسنی مبارک دل کے عارضہ کے سبب اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ کئی ہفتوں سے عوامی احتجاج اورمظاہروں کے بعد فوجی کاؤنسل نے حسنی مبارک کوعدالتی کٹہرے تک لانے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم لوگوں کا خیال ہے کہ موجودہ فوجی ٹولہ حسنی مبارک سمیت کسی سابق افسرکیخلاف کوئی کارروائی نہیں کرے گا۔ حسنی مبارک کے وکیل نے کہا ہے کہ عدالت سے درخواست کریں گے کہ ان کا مئوکل بیماری کے سبب عدالت میں پیش نہیں ہوسکتا جبکہ وزیرصحت کا کہنا ہے کہ حسنی مبارک نقل وحرکت کے قابل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.