3 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:47
تھائی لینڈ: سمندری طوفان کے بعد بارش و سیلاب، کئی علاقے زیر آب
آج نیوز - تھائی لینڈ میں سمندری طوفان کے بعد بارش اور سیلاب سے کئی علاقے زیر آب آگئے۔ بجلی اور پانی کی فراہمی کا نظام شدید متاثرہوا ہے۔ تھائی لینڈ میں سمندری طوفان کے تین دن بعد بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ شدید بارش سے دس صوبوں میں سیلاب کی صورتحال ہے۔ پروازیں، ٹرینیں منسوخ کردی گئیں، کاروباری مراکزا اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔ بعض علاقوں میں تین میٹر تک پانی کھڑا ہے۔ جس کے باعث مکین محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہوگئے۔ فرائے صوبہ میں دو افراد لاپتہ ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سیلاب کے بعد بجلی اور پانی کی فراہمی کا نظام شدید متاثر ہوا ہے، جبکہ خوراک کی قلت نے بھی لوگوں کی پریشانی میں اضافہ کردیا ہے۔