تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:50

آفریدی ہیمشائر کاؤنٹی کی نمائندگی کے لئے لندن روانہ

آج نیوز - قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ہیمشائر کاؤنٹی کی نمائندگی کے لئے لندن روانہ ہوگئے۔ شاہد آفریدی والد کی علالت کے باعث فرینڈزلائف ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ادھورا چھوڑ کر وطن واپس لوٹ آئے تھے۔ تاہم اب وہ کوارٹرفائنل مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے لندن روانہ ہوگئے۔ آفریدی چھ اور سات اگست کو کوارٹرفائنل میچز کھیلنے کے بعد آٹھ اگست کو وطن واپس پہنچیں گے جس کے بعد وہ رمضان ٹورنامنٹس میں حصہ لیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.