تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:27

الطاف حسین کا کراچی میں فوج بلانے کامطالبہ

آج نیوز - الطاف حسین نے کراچی میں فوج بلانے کا مطالبہ کردیا۔ صدر لیاری گینگ وار اور لینڈ مافیا کی سرپرستی بند کردیں۔لندن سے ٹیلیفونک خطاب میں الطاف حسین نے کہا کہ حکومت دہشت گردوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ،فوج سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کراچی میں آئے اور سب کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سندھی، پنجابی، پختون اور سرائیکی بھائیوں کے خلاف نہیں، کرپٹ نظام کے خلاف ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے حقوق کی خاطرجان بھی قربان کرنے کو تیار ہوں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.