تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:12

پی سی اوججزفارغ کرنے کانوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پرجواب طلب

اے آر وائی - اسلام آباد : سپریم کورٹ نے پی سی او کے تحت حلف لینے والے چھ ججوں کی فراغت کا نوٹیفیکیشن تا حال جاری نہ کئے جانے پر اٹارنی جنرل سے وضاحت طلب کر لی ہے جبکہ سیکریٹری قانون کو بھی جمعہ کے رووز عدالت میں طلب کیا گیا ہے .



عدالت نے اٹھارہ مارچ کو پی سی او جز کی نظرثانی کی درخواستیں مسترد کر تے ہوئے قرار دیا تھا کہ اب یہ جج اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہے اور انہیں اٹھاروہویں ترمیم کی منظوری کے بعد سے فارغ تصور کیا جائے گا بعد ازاں صدر مملکت نے ان کی فراغت کے لئے سپریم جوڈیشل کونسل کوریفرنس ارسال کئے تھے جو سپریم کورٹ نے یہ کہہ کر واپس کر دئے تھے کہ ان ججز کو سپریم کوڈیشل کونسل کے ذریعے فارغ کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ ججز سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت اب جج نہیں رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.