3 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:43
ایئربلیو حادثہ کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش
آج نیوز - ایئربلیو حادثہ کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی، وزیراعظم نے رپورٹ طیارہ بنانے والے ممالک کو بھجوانے کی منظوری دیدی۔ سیفٹی انویسٹٹیگیشن بورڈ نے حادثے کی رپورٹ اسلام آباد میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو پیش کی اور انہیں حادثے کی وجوہات کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے رائے کیلئے رپورٹ طیارہ بنانے والے ممالک کو بھجوانے کی منظوری دیدی۔ ان ممالک سے رپورٹ پر رائے ساٹھ دن میں موصول ہوگی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ انسانی جانوں اور آلات کے تحفظ کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو حفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری کی جائیں۔ وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو معاوضوں کی ادائیگی میں سست روی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ادائیگیوں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کردی۔