تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:58

پی سی او ججز کیخلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ کرنے کانوٹس

آج نیوز - چیف جسٹس نے پی سی او ججز کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کئے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے کیس کی سماعت پانچ اگست کو فکس کر دی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے اٹھارہ مئی کو پی سی او ججز کی تقرری کو خلاف آئین اور قانون قرار دیتے ہوئے وزارت قانون کو حکم دیا تھا کہ ان ججز کی تقرری ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے تاہم اس کا نوٹیفکیشن ابھی تک جاری نہیں کیا گیا۔ چیف جسٹس نے نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمے کی سماعت کیلئے پانچ اگست کی تاریخ مقرر کر دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.