تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:59

ملکی مارکیٹ میں سوناتاریخ کی بلند ترین سطح پر

آج نیوز - عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹ میں دس گرام سونا ایک ہزار روپے مہنگا ہو کر پینتالیس ہزار آٹھ سو پچہتر روپے پر پہنچ گیا۔عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد سونے کی قیمت گزشتہ دو روز میں پینتالیس ڈالر اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح سولہ سو چھیاسٹھ ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔ کراچی صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی میں سونے کی دس گرام اور تولہ قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، دس گرام سونا ایک ہزار سینتالیس روپے اضافے سے بلند ترین سطح پینتالیس ہزار آٹھ سو پچہتر روپے کا ہوگیا۔ فی تولہ بھاؤ ترپن ہزار پانچ سو روپے کی بلندی پر پہنچ گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.