تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:32

کراچی میں ہر صورت امن قائم کیاجائیگا،صدرکی زیر صدارت اجلاس

آج نیوز - صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت ایوان صدر میں اعلی سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں ہر صورت امن قائم کیا جائے گا،امن کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو تمام وسائل مہیا کیے جائیں گے،ایم کیو ایم کو حکومت میں واپس لانے کے معاملے پر سندھ کابینہ کے ارکان کا کہنا تھا کہ انہیں صدرکا ہر فیصلہ قبول ہوگا،اجلاس میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی،وزیر تجارت مخدوم امین فہیم،وزیر داخلہ رحمان ملک،وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اورسندھ کابینہ کے اراکین نے شرکت کی،صدرآصف علی زرداری نے واضح کیا کہ کراچی میں ہرصورت امن قائم کیا جائے گا،کراچی کو مٹھی بھر دہشت گردوں اورشرپسندوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے،انہوں نے کہا کہ انتظامی اقدامات کے ساتھ ساتھ سیاسی عمل کے ذریعے آگے بڑھیں گے، صدر نے کہا کہ سیاسی مفاہمت ہمارا رہنما اصول ہے اورسیاسی مفاہمت کی پالیسی جاری رکھی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.