تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:43

انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، حامد سعید کاظمی

اے آر وائی - اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر ھامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ ان کے خلاف حج کرپشن کے تمام الزامات غلط ثابت ہو چکے ہیں اس کے باوجود انہیں عدالت اور ایف ائی اے کی جانب سے انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔



قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر ھامد سعید کاظمی نے کہا کہ ان پر اعظم سواتی اور اور سعودی عرب میں پاکستانی سفیر عمر علی شیر زئی نے جو الزام عائد کیا تھا وہ غلط ثابت ہو چکا ہے جس کے بعد ان کو فوری بری کر دیا جانا چاہیئے تھا مگر اس کے باوجود ان کی ضمانت منسوخ کر دی گئی۔



انہوں نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ ایف ائی اے ان سے کیا دشمنی نبھا رہی ہے ھامد سعید کاظمی کا کہنا تھا کہ ان کی ضمانت کی منسوخی مضحکہ خیز ہے انہیں عدالت اور ایف ائی اے کی جانب سے انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.