3 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:34
پنجاب کے مزید چار صوبے بنائے جائیں ، جاوید ہاشمی
اے آر وائی - اسلام آباد : مسلم لیگ نواز کے سینیئر نائب صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب کے مزید چار صوبے بنا دیئے جائیں تاکہ کرپشن کا خاتمہ ہو۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ وہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے اس بیان سے اتفاق نہیں کرتے کہ مزید صوبے بننے سے کرپشن میں اضافہ ہو گا ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی بے شک ناراض ہوں پنجاب میں مزید صوبوں کا بننا اور کرپشن کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے۔
جاوید ہاشمی نے کہا کہ کراچی میں بد امنی کی بنیادی وجہ وہان جرائم پیشہ عناصر کی پناہ گاہیں ہیں انہوں نے کہا کہ ملکی لیڈروں نے مسائل کے حل کی بجائے اپنا اپنا حصہ وصول کیا ہے کراچی جرائم پیشہ لوگون کا گڑھ بن گیا ہے جاوید ہاشمی نے کہا کہ ہمیں تسلیم کر نا چاہیئے کہ ہم نا اہل قیادت ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو اپنی پانچ سالہ مدت پوری کر نی چاہیئے ۔