3 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:37
کراچی میں سب سر جوڑ کر نہ بیٹھے تو پھر ملک کا خدا ہی حافظ ہے،شجاعت
آج نیوز - پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کراچی میں سب سر جوڑ کر نہ بیٹھے تو پھر ملک کا خدا ہی حافظ ہوگا، مشاہد حسین کا کہنا ہے کہ کس کی نالائقی سے معاملات بگڑے، جانتے ہیں،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں یوٹیلیٹی اسٹور کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ معاملات ایسے ٹھیک نہیں ہوں گے، کراچی میں امن کیلئے سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا۔مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ ق لیگ نے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان پل کا کردار ادا کیا، ہماری وجہ سے ہی گورنر سندھ کی واپسی ممکن ہوئی۔اس موقع پر مسلم لیگ ق کی قیادت نے تمام بڑے شہروں میں عالمی معیار کے ماڈل یوٹیلیٹی اسٹورز قائم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔