3 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:38
کراچی کے مسلے کا حل سیاسی ہے ،چوھدری شجاعت
اے آر وائی - اسلام آباد : مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کراچی کے مسلے کا حل سیاسی ہے تمام جماعتوں کو اس کے لیئے مشترکہ کوششیں کر نا ہوں گی اسلام اباد میں افطارڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ کراچی کے مسلے کے حل کے لیئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی قیادت کو چاہیئے کہ وہ کراچی میں بیٹھ جائے اور جب تک اس مسلے کا حل نہیں نکلتا وہاں سے نہ نکلے ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن قائم کیئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا مسلم لیگ ق کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین نے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو قریب لانے میں کر دار ادا کیا ہے سیاسی جماعتوں کے درمیان مفاہمت سے ہی مسائل کا حل ممکن ہے۔